ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا خارکیف کے رہائشی علاقے پر حملہ،بچے سمیت تین افراد ہلاک

 روسی فوج  کے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک رہائشی علاقے پر مارٹر گولہ گرانے سے ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ مارٹر گولہ ایک بس اسٹاپ کے قریب آن گرا جب وہاں کچھ لوگ بس کا انتظار کر رہے تھے۔

دریں اثنا، یوکرینی فوج نے بھی جنوبی روس سے ملحقہ سرحدی دیہاتوں پر حملے کیے ہیں۔

بلگورود کے گورنر یاچیسلاف گلادکوف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ   روسی دیہاتوں یورالیوکا اور نیخوتیویکا پر یوکرین نے  پانچ مارٹر گولے داغے جن سے ایک عام شہری ہلاک ہو گیا جبکہ بعض مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں