بحیرہ اسود کے راستے غلےکی ترسیل پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے۔
خبر کے مطابق،غلے کی ترسیل پرمبنی معاہدے کی تقریبِ دستخط کا انعقاد صدر رجب طیب ایردوان،یوکرینی و روسی وفود اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کی شرکت سے آج استنبول میں ہوگا۔
ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ تقریب شام ساڑھے چار بجے منعقد ہوگی ۔
واضح رہے کہ روس۔یوکرین اور اقوام متحدہ کے ہمراہ یوکرینی بندرگاہوں میں پھنسے غلے کی عالمی منڈیوں تک ترسیل ممکن بنانے کےلیے استنبول میں مذاکرات جاری تھے جو کہ اب نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔