ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پرعمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ہر الیکشن میں چوری کا پیسہ چلا کر جمہوریت خریدتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے اور حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری اطلاعات تھی کہ آصف علی زرداری پیسہ چلانے آرہا ہے، آصف زرداری اگر عوام میں نکلے گا تو لوگ انڈے ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر حیران ہوں، آج رات سب کو گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا تو خط ہی موثر نہیں کیونکہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں