ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اناج معاہدے پر ترکی کی قیادت میں دستخط ایک تاریخی قدم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر مصطفی شن توپ   نے ترکی ، روس، یوکیرین اور اقوام متحدہ کے مابین  طے پانے والے  اناج معاہدے کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک تاریخی قدم ہے، جس میں محض ترکی ہی  کامیابی   حاصل کر سکتا  تھا۔ "

شنتوپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یوکرینی پورٹس انیشی ایٹو دستاویز سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ ترسیل کے معاہدے کہ جس پر کل ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان دستخط ہوئے تھے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے جس کو محض ترکی ہی شرمندہ تعبیر کر سکتا تھا۔ترکی ایک عظیم مملکت ہے، ہم  صدر رجب طیب ایردوان کو ان کی احسن کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صدارتی   محکمہ  اطلاعات کے ڈائریکٹر فرحد الدین  آلتون نے بھی اناج راہداری کے معاہدے کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں درپیش چیلنجز کی شدت سے قطع نظر، رابطے، مکالمے اور سفارت کاری پر ہمارا یقین ہمیشہ سے پختہ  رہا ہے۔ ترکی ایسے اداکاروں کے ساتھ  تعلقات قائم کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جو استحکام اور امن کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔”

ان کا کہنا تھا کہ  صدر ایردوان کی قیادت میں ترکی نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مستقل سفارت کاری کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے، دستخط شدہ معاہدے سے اناج کی انتہائی ضروری برآمدات کی راہ ہموار کرکے عالمی غذائی بحران کو کم کیا جائے گا۔

آلتون نے کہا ہے کہ جھڑپوں اور بحرانوں سے دو چار خطے میں  ترکی  امن و استحکام کی شمع بن کر ابھرا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں