ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم معیاری انسانی طاقت پیدا کریں گے اور انشاءاللہ یہ انسان اس وقت انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کریں اور مستقبل کی معمار تہذیب کو فروغ دیں گے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں ابن خلدون یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف معیاری انسانی طاقت پیدا کرنا ہے۔ ایسے انسان جو انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کریں اور مستقبل کی معمار تہذیب کو فروغ دیں گے”۔
خطاب میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت ہم ایک ایسے ملک کی حیثیت میں ہیں جو اپنے شمال کی طرف جاری جنگ میں ڈائیلاگ کے راستوں کو کھُلا رکھے ہوئے ہے۔ ہم ایسا کلیدی ملک ہیں کہ جو حالیہ اناج سمجھوتے کی طرح ہر ممکنہ شعبے میں تعاون کو یقینی بنا رہا ہے”۔
