English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی بند کردی گئی

القمر

لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لےلیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

گزشتہ روز 21 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی کا کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

ڈیوائسز کی مدد  سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے