English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔ 48

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کےطبّی مشوروں پر مبنی  پروگرام ‘چشمہ شفاء’ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس موضوع اور اس کے دیسی علاج کے بارے میں بات کریں گے وہ ہے ‘وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مفید جڑی بوٹیاں’۔

جڑی بوٹیوں اور جڑی بوٹیوں کی چائے کی مدد سے،میٹابولزم یعنی غذائی مادوں کے جزوِ بدن بننے کے عمل میں تیزی لا کر وزن کمی اور جسم میں چربی کی مقدار گھٹانے کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے ایسے حصے جہاں چربی جمع ہو چکی ہو وہاں روزمیری تیل، تِلوں کے تیل اور لیموں کے چھلکے کے تیل کی مالش بھی کی جا سکتی ہے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کون سی ہربل ٹی کیسے استعمال کی جانی چاہیے۔

1۔ سبز چائے:

یہ چائے اینٹی آکسیڈنٹ خصائص کی حامل چائے ہے۔  سبز چائے کا متواتر استعمال جسم میں موجود ٹاکسن یعنی  زہریلے مادوں کو خارج کر کے جسم میں جمع پانی کو ختم  کرکے چربی جلانے کی جگہ بناتی ہے۔

چائے بنانے کا طریقہ نوٹ فرما لیں:

  • 4 عدد چائے کے چمچ سبز چائے
  • 4 چائے کے چمچ میٹ لیف
  • 2 چائے کے چمچ اجوائن
  • 2 چائے کے چمچ بچھو بوٹی کے پتے
  • ایک لیٹر پانی

گرم پانی میں ان تمام اجزاء کو شامل کریں اور چند منٹ کے دم کے بعد نتھاریں اور چائے کی شکل میں استعمال کریں۔

2۔ دارچینی:

دارچینی نہ صرف خون میں شکر کی مقدار کو توازن میں رکھتی ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی تیز کرتی ہے۔ بھوک کو کم کر کے سیر پن کی حِس جگاتی ہے۔

استعمال کا طریقہ نوٹ فرما لیں:

  • دارچینی کو پاوڈر کی شکل میں دودھ یا دہی میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • دارچینی پاوڈر کو چائے میں شامل کر کے پیا جا سکتا ہے۔
  • ایک جگ پانی میں ثابت دارچینی کا ٹکڑا، پودینے کے پتّے، لیموں کی قاشیں اور دھنیے کے پتّے ڈالیں اور دو گھنٹوں کے بعد اس پانی کو معمول کے پانی کی شکل میں استعمال کریں۔

3۔ دھنیا:

دھنیا ایک مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ جسم میں جمع پانی کو ختم کرتا اور چربی کو جلاتا ہے۔ چاہیں تو اسے گرم پانی میں دم دے کر چائے کی شکل میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارا تجویز کردہ طریقہ بھی نوٹ فرما لیں:

لیموں اور دھنیہ

ایک گٹھی صاف اور تازہ دھنیا لیں اور ایک کپ لیموں کے راس اور ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈر  میں ڈال کر پیسیں۔اچھی طرح پِسنے کے بعد اس مشروب کو پئیں۔

4۔ میٹ لیف

میٹ لیف سُست اور رُکے ہوئے میٹابولزم کو حرکت میں لا کر وزن میں کمی کا عمل شروع کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انسان میں سیر پن کی حِس پیدا کرتے اور بار بار کھانے کے عمل میں کمی لاتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ اور لوازمات

  • ایک کھانے کا چمچ خشک یا پِسے ہوئے میٹ لیف
  • 200 ملی لیٹر پانی

طریقہ استعمال

سب سے پہلے 200 ملی لیٹر یعنی ایک گلاس پانی کو اُبالیں۔ پانی میں میٹ لیف شامل کریں اور 7 سے 8 منٹ کے لئے دم پر رکھنے کے بعد استعمال کریں۔

5۔ روزمیری

جسم میں جمع پانی کو اور وزن کو کم کرنے کے لئے روزمیری چائے کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ ایک چمچ روز میری کو گرم پانی میں ملائیں اور چائے کی شکل میں استعمال کریں۔ اس چائے کو تواتر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

6۔ نعناع آبی/ جواں

تازہ جواں کے پتّے ناشتے میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ سلاد میں ڈال کر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

7۔ بچھو بوٹی

یہ بوٹی نہایت مضبوط شکل میں جسم میں جمع پانی کو ختم کرتی اور چربی کو جلانے کے لئے جسم کو تیار حالت میں لاتی ہے۔

8۔ ادرک

ادرک پیشاب آور ہے اور جسم میں جمع پانی کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

استعمال کا طریقہ نوٹ فرما لیں۔

  • ادرک کو سفوف کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • تازہ ادرک کے قتلوں کو لیموں کی قاشوں کے ساتھ دن بھر پینے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

9۔ اجوائن

وزن گھٹانے کا عمل سب سے پہلے جسم کے مختلف حصوں میں ذخیرہ شدہ پانی کے اخراج سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد جسم کی چربی جلنا شروع ہوتی ہے۔ اجوائن اس عمل کو تیز کرتی ہے۔

  • اجوائن  کو سلاد پر چھڑک کراستعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • گرم پانی میں دم دے کر چائے کی شکل میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

10۔ کریسٹڈ کورل بوٹی

  • پینے کے پانی میں لیموں کی قاشوں کے ساتھ کریسٹڈ کورل بوٹی کو بھگو کر پینا چربی جلانے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
  • اس بوٹی کو گرم پانی میں دم دے کر چائے کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

11۔ پودینہ

پودینے کا تازہ شکل میں سلاد میں، دن بھر پینے کے پانی میں یا پھر دہی کے رائتے میں  ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پودینے کو مصالحے کی شکل میں تمام کھانوں میں ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ پودینہ نہ صرف انسان کو سیر رکھتا ہے بلکہ نظامِ ہضم میں بھی تیزی لاتا ہے۔

12۔ چیری کی ٹہنیاں

چیری کی خشک ٹہنیوں کا، گرم پانی میں دم دے کر، چائے کی شکل میں استعمال  انتڑیوں کو حرکت میں لاتا اور وزنی میں کمی کے عمل میں معاونت کرتا ہے۔ چیری کی خشک ٹہینوں کو کسی جار میں محفوظ رکھ سکتے اور چائے کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔

13۔ سونف اور خلنج کے پتّے

ان اجزاء کو بھی چائے کی شکل میں ترجیح دی جا سکتی ہے۔

14۔ لونگ کی چائے

لونگ کی چائے کا طریقہ نوٹ فرما لیں۔ گرم پانی میں 2 عدد لونگ ڈال کر کچھ دیر   کے لئے بھیگنے دیں۔ دوسری طرف ایک کپ میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں اور لونگ کا پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس آمیزے کو ڈھکن والے کپ یا گلاس میں نیم گرم حالت آنے تک پڑا رہنے دیں۔ اس آمیزے کو صبح ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل ہر روز  استعمال کر سکتے ہیں لیکن خیال رکھیں کی متواتر استعمال کا دورانیہ ایک مہینے سے زیادہ نہ ہو۔

15۔ دارچینی اور ادرک کی چائے

تیاری اور استعمال کا طریقہ نوٹ فرما لیں۔

ایک ٹکڑا ثابت دارچینی

 ایک ثابت ٹکڑا تازہ ادرک

 ایک چائے کا چمچ سیاہ مرچ

ایک لیٹر پانی

6 عدد سبز الائچی

2 عدد لونگ

ایک میٹھے کا چمچ شہد

سیاہ مرچ اور شہد کے علاوہ تمام اجزاء کو ایک برتن میں ڈال کر ملائیں اور  3 منٹ تک اُبالیں۔ اُبلے پانی میں سیاہ مرچ اور شہد شامل کریں اور اس چائے کو صبح ، دوپہر  اور شام ایک ایک کپ استعمال کریں۔

16۔ ادرک کی چائے، لنڈن چائے اور ساج کی چائے

یہ تینوں چائے بھی جسم میں جمع پانی کو خارج کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتی ہیں۔

17۔ لیمن گراس چائے

ایک کیتلی میں 2 میٹھے کے چمچ لیمن گراس  کے ملا کر اُبالیں اور چولہے سے اتار کے  2 سے 3 منٹ کےلئے دم پر رکھ دیں۔ دم ہٹانے کے بعد 5 منٹ کے لئے نیم گرم حالت میں آنے کا موقع دیں اور ایک چائے کا چمچ پودینہ شامل کر کے نوش فرمائیں۔

18۔ سفید چائے

دوپہر کے کھانے میں 2 کپ سفید چائے کا استعمال جسم میں چربی جمع ہونے کا سدّباب کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے