English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا

القمر

یورپی یونین نے روس پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس پر اقتصادی پابندیوں کی مہلت  کو 31 جنوری 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کی وجہ سے روس پر عائد کی گئی پابندیاں 2014 میں شروع کی گئیں اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد رواں سال ماہِ فروری  سے ان پابندیوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت یہ پابندیاں مالیات، توانائی، صنعت، رسل رسائل، ٹیکنالوجی، دوہرے استعمال والی مصنوعات اور لگژری مصنوعات سمیت ایک وسیع حلقے کا احاطہ کرتی ہیں۔

یورپی یونین یوکرین۔روس جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس پر 7 پابندی پیکیجوں کا اطلاق کر چُکی ہے۔

پابندیوں کی رُو سے روس سے سونے، پیٹرول اور کوئلے کی درآمدات ممنوع قرار دے دی گئیں۔

علاوہ ازیں روس کے متعدد بینکوں کو بین الاقوامی منی ٹرانسفر سسٹم SWIFTسے خارج کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے