English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولومبیا اور ایکواڈور کی سرحد پر 5٫7 شدت کا زلزلہ،متعدد مکان زمین بوس

القمر

 کولومبیا اور ایکواڈور کی سرحد  پر 5٫7 شدت کا زلزلہ آنے سے 1 شخص زخمی  ہوگیا جبکہ متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 ایکواڈور کی جیوفیزک انسٹیٹیوٹ کے مطابق، یہ زلزلہ زیر زمین 13 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز  دارالحکومت کویٹو  سے 120 کلومیٹر  دور سان گیبریئل شہر میں واقع تھا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی شدت 5٫7 ریکارڈ تھی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ متعدد مکان بھی زمین بوس ہو گئے۔

 دوسری جانب،کولومبیا  سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے