سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کا انحصار بابر اعظم کی فارم پر ہو گا۔
آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں جب پونٹنگ سے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ٹیموں کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے میزبان ملک کے ساتھ ساتھ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پچھلے سال آسٹریلیا کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچی تھی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے آسٹریلیا کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار نہیں دیا تھا کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز ان کے سازگار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ میں بہت اچھی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی بڑے ٹورنامنٹس میں اچھا پرفارم کرتی ہیں لیکن میرے خیال میں انڈیا اور آسٹریلیا وہ دونوں ٹیمیں ہوں جو فائنل کھیلیں گی اور میں چاہوں گا کہ آسٹریلیا انہیں فائنل میں شکست دے۔
"If Babar doesn’t have a great tournament, I don’t think they (Pakistan) can win.” 💬
Ricky Ponting picked his contenders for @T20WorldCup 2022 on The ICC Review 📺
More 👉 https://t.co/hbZ38wQ0lW pic.twitter.com/kPikCwBVsQ
— ICC (@ICC) July 27, 2022
