پاکستان میں کے ٹو کی چوٹی سے اترنے کے دوران لاپتہ ہوئے دو کوہ پیماوں کے بے جان جسم مل گئے ہیں۔
مقامی پریس کے مطابق،8611 میٹر بلند چوٹی کے ٹو سے اترنے کے دوران لا پتہ ہوئے کینیڈا کے کوہ پیما رچرڈ کارٹیئر اور آسٹریلوی کوہ پیما میتھیو ایکن کی تلاش جاری تھی ۔
ان کوہ پیماوں کی تلاش میں خشکی کے راستے دشواری پیش آرہی تھی جن کی مدد میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا ۔
حکام کا بتانا ہے کہ دونوں کوہ پیما مختلف مقامات سے نیچے گرے جن کی نعشیں منجمد تھیں۔
