English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: کمپاونڈر نے ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگا دی

القمر

بھارت کے صوبہ مدھیا پردیش میں ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگانے کی وجہ سے کمپاونڈر کے خلاف دعوی دائر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق واقعہ ساگار کے علاقے میں پیش آیا۔

بچوں کے والدین نے کمپاونڈر کو ایک ہی سرنج سے بچوں کو ویکسین لگاتے دیکھ کر اسکول حکام سے شکایت کر دی۔

تاہم کمپاونڈر جتندرا رائے نے دعوی کیا ہے کہ اسے شعبہ صحت کی طرف سے ایک ہی سرنج دی گئی ہے اور اس نے صرف  احکامات پر عمل کیا ہے۔

مدھیا پردیش صوبائی وزارت صحت نے رائے کے خلاف فرائض سے لاپرواہی  کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا اور ویکسینیشن سامان کی فراہمی کے ذمہ دار  افسر کے خلاف بھی تفتیش شروع کروا دی ہے۔

تاہم حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے حکام نے صوبے کے وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے