English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اصفہان میں نیا جوہری تحقیقاتی ری ایکٹر قائم کیا جائے گا: ایران

القمر

ایران نے کہا کہ وہ اصفہان میں ایک نیا جوہری تحقیقاتی ری ایکٹر تعمیر کرے گا۔

 ایرانی سرکاری خبر ایجنسی IRNA  کےمطابق، ملکی ایٹمی توانائی کمیشن کے صدر محمد اسلامی  نے  اصفہان میں یورینیئم کی افزودگی کے لیے قائم ایک تنصیب کا مشاہدہ کیا ۔

 اس دوران اپنے بیان میں اسلامی نے کہا کہ  ہم یہاں ایک نیا جوہری تحقیقاتی ری ایکٹر قائم کریں گے جو کہ مکمل طور پر ملکی وسائل سے تیار کیا جائے گاکیونکہ ایران کو  مقامی  جوہری تنصیبات کی استعداد میں اضافے کی ضرورت ہے جن کے  قیام کے لیے ملک کا جنوبی حصہ موزوں بھی ہے۔

 محمد اسلامی نے  اعادہ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن اور سول مقاصد کےلیے ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے