روسی امور خارجہ کے نائب ترجمان ایوان ناچاایف نے کہا ہے کہ اناج معاہدے پر عمل درآمد کےلیے طرفین ایک مربوط انتظامی ڈھانچے کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔
نائب ترجمان نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موجودہ حالات پر اپنے بیان میں گزشتہ ہفتے استنبول میں طے شدہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس پر فوری عمل درآمد قبل از وقت ہوگا مگر طرفین اس حوالے سے ایک مربوط انتظامی ڈھانچے کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔
ناچا ایف نے کہا کہ ماسکو ، معاہدوں کی شرائط اور اس کے موثر نفاذ کی حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی صحیح حمایت اور عالمی برادری کے ضمیرانہ رویہ بالخصوص مغربی ممالک کا اس سلسلے میں مثبت موقف انتہائی اہم ہے۔