تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن5G ٹیکنالوجی آج سے ترکی میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔
استنبول ہوائی اڈہ ترکی کے لیے تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن فراہم کرنےوالی 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے والا پہلا مقام ہو گا۔
ترکی میں خدمات فراہم کرنے والے تین جی ایس ایم آپریٹرز، وزیر برائے مواصلات و بنیادی ڈھانچہ عادل قارا اسماعیل اولو کے شریک ہونے والی ایک تقریب کے ساتھ 5 جی ڈاٹا ٹرانسفر سروس کو مسافروں کے لیے پیش کیا جائیگا۔
جن مسافروں کے موبائل فون اس ٹیکنالوجی سے مطابقت رکھتے ہیں وہ 5 جی نیٹ ورک کے ذریعے تجرباتی خدمات سے استفاد ہ کر سکیں گے۔
استنبول ایئرپورٹ کے مسافروں کے فونز پر پہلی بار ” 5G ” کی عبارت دکھائی دے گی۔
