English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک ادارے آفاد اور قطری ہلال احمر کے درمیان شام میں گاوں کی تعمہر پر معاہدہ

القمر

آفات و ہنگامی امداد  انتظامیہ  کے ادارے  آفادنے شمالی  شام  میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے   کنبوں کے  لیے رہائش گاہوں کی  تعمیر کے لیے قطر ہلال ِ احمر کے ساتھ  ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

قطر میں سرکاری  مذاکرات کرنے والے  آفاد  کے وفد نے دارالحکومت  دوحہ  میں قطری ہلال احمر، قطری خیراتی امور  رابطہ ادارے اور قطر خیراتی انجمن کے  عہدیداروں کے ہمراہ  باہمی تعاون کے امکانات پر   بات چیت کی ۔

ترک ادارے آفاد اور قطری ہلال احمر نے شمالی شام کے علاقے  الا باب  کے جبری ہجرت کرنے  والے  شامی شہریوں کے لیے  ایک  گاوں کی تعمیر کے منصوبے    میں باہمی تعاون پر مبنی ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔

آباد کاری کا علاقہ جس کی مالیت تقریباً 3.5 ملین ڈالر ہے، AFAD اور قطر  ہلال احمر  کے تعاون سے ترک مسلح افواج کے زیر انتظام فرات ڈھال کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا، اور یہ 1000 رہائش گاہوں پر مشتمل ہو گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے