ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، ایک ایک دن قیمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا، اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں، غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹی لیٹر پر ہے، سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں