ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں سیلاب کی آفت میں بھاری جانی نقصان پر ترکی کا اظہار تعزیت

ترکی نے ایران میں  دارالحکومت تہران کے  جوار کے دیہاتوں میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلاب کی آفت میں  اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھنے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں  قدرتی آفت میں بیسیویوں جانوں کے ضیاع سے ہمیں دلی افسوس پہنچا ہے۔

’’ہم دوست و برادر ایرانی عوام اور حکومت  سے اظہار یکجہتی  کرتے ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت، لواحقین سے تعزیت  اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی  کے دعا گو ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ تہران کے ارد گرد کے دیہاتوں میں  شدید بارشوں اور سیلاب سے  متعدد افراد  جان بحق ہو گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں