English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران، بارشوں اور سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی

القمر

ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 56 ہو گئی، جس سے ملک کے بیشتر حصے بالخصوص دارالحکومت تہران متاثر ہوئے ہیں۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ ریلیف اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ مہدی ولی پور نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 28 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

ولی پور نے بتایا کہ  صوبہ تہران کے  جوار کے امام زادے داؤد اور زیرندشت فیروزکوہ میں 32 افراد اور ملک کے دیگر حصوں میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں،  اس طرح سیلاب کی تباہ کاریوں میں جانی نقصان کی کل تعداد 56 تک پہنچ گئی۔

امدادی کاروائیوں کے جاری ہونے کا ذکر کرتےہوئے ولی پور نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ تقریباً 3500 لوگوں کو اب تک ہنگامی پناہ گاہ فراہم کی گئی ہے، اور 1500 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل سینٹر فار فورکاسٹنگ اینڈ کرائسز مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو متاثر کرنے والی شدید بارشیں پیر تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے