کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کا تعلق صرف ای سی پی سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
PM Shahbaz Sharif sahab should immediately constitute Joint Investigation Team on PTI foreign funding. This case is not only related to ECP, but current stories are revealing that this case is now moving towards nepotism, corruption and money laundering.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 30, 2022
علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز کی اپنی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل میں نے پی ٹی آئی کی ای سی پی کے خلاف پلاننگ کے بارے میں لکھا تھا، آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے۔
Yesterday I wrote about PTI’s planning against ECP. Today PTI announced to file a reference against CEC of ECP. Their intention is to pressurised ECP to avoid judgment on Foreign Funding case. 👇 https://t.co/7vnTim5K0g
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 30, 2022
