English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہزادہ چارلس نے لادن خاندان سے 10 لاکھ پاونڈز لیے تھے: سنڈے ٹائمز کا دعوی

القمر

برطانوی شہزادہ چارلس کے خیراتی ادارے پر اسامہ بن لادن کے خاندان سے 10 لاکھ پاونڈ لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 سنڈے ٹائمز کے مطابق، برطانوی ولی عہد نے اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائیوں بکر بن لادن اور شفیق سے رقم قبول کی تھی۔

رپورٹ میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ  شہزادہ چارلس نے نجی سطح پر بکر بن لادن سے اپنی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس لندن میں ملاقات کی تھی۔ 

یہ ملاقات اسامہ بن لادن کی  موت کے دو سال بعد 30 اکتوبر 2013 میں کی گئی تھی۔

شہزادہ چارلس کے دفتر نےبھی لادن خاندان سے چندہ وصول کرنے کی  تصدیق  کی ہے تاہم کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے رقم کو قبول کرنےکا فیصلہ  نہیں  کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا۔

خیال رہے کہ بکر بن لادن  یا شفیق بن لادن کسی دہشت گرد کارروائی کی معاونت یا اس سے منسلک نہیں پائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے