English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے اناج سے لدا پہلا  بحری  جہاز روانہ

القمر

یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے اناج سے لدا پہلا  بحری  جہاز ترکی کے وقت کے مطابق 08.30 بجے روانہ  ہوگیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر قومی دفاع  حلوصی اقار  کی وزراء اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ملاقاتوں اور استنبول میں مشترکہ رابطے کے نتیجے میں ہونے والے  اتفاق  میں  اناج سے لدا پہلا جہاز اوڈیسا پورٹ سے 08:30 پر روانہ  ہوگیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ رزونی نامی خشک مال بردار   بحری جہاز جو سیر الیون پرچم بردار ہے مکئی سے لدا ہوا  اور یہ لبنان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

اس پہلے جہاز کے بعد جو 22 جولائی 2022 کو ترکی، روسی فیڈریشن، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان دستخط شدہ ‘یوکرینی پورٹس انیشی ایٹو سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ کھیپ’ دستاویز کے دائرہ کار  میں  طے شدہ راہداریوں اور طریقہ کار کے مطابق روانہ  ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے