English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی الجزائر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو جاری رکھے ہوے ہے: صدر  عبدالمجید  تبون

القمر

الجزائر کے صدر  عبدالمجید  تبون  نے کہا کہ ترکی ان کے ملک میں سب سے اہم سرمایہ  کارری کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

صدر  عبدالمجید  تبون  نے مقامی پریس اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اپنی سالانہ میٹنگ میں ملکی اور غیر ملکی ایجنڈے کے بارے میں بیانات دئیے۔

الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے  والے اس بیان میں تبون نے ترکی کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کا بھی جائزہ  پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ  ترکی الجزائر میں سرمایہ کاری کرنے والے اہم ترین ممالک میں ۔

"ترکی  نے وہران میں سٹیل کی پیداوار  کو اسٹیل کے  دیگر  کارخانوں سے  دگنا کردیا ہے۔  اسی طرح ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی ترکی نے بڑے پیمانے پر   سرمایہ کاری  کی ہے اور دیگر شعبوں میں بھی  سرمایہ کاری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

الجزائر کے رہنما نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم ان دو طرفہ تعلقات کو  فروغ دینے اور  مضبوط  بنانے میں مصروف ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  الجزائر کے ترکی کے ساتھ تعلقات  کو فروغ دینا  تاریخی تعلقات کی  عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے