English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے ڈیوڈ کیمرون سمیت 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا

القمر

روس نے، برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم میں سے ڈیوڈ کیمرون سمیت، 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں برطانیہ کی طرف سے روسی سیاسی، اقتصادی اور میڈیا نمائندوں پر پابندیوں کے اطلاق کی یاد دہانی کروائی گئی ا ور  کہا گیا ہے کہ اس کے جواب میں برطانیہ کے، بعض سیاست دانوں ، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سمیت، 39 شہریوں  کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا  گیا ہے۔ مذکورہ اشخاص کے روس میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان میں، پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے گئے، افراد کے اسماء بھی شائع کئے گئے ہیں۔

اسماء کی فہرست میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے