English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کا یورینیم افزودگی کیلیے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان

القمر

تہران: ایران نے یورینیم کی افزودگی کیلئے سینکڑوں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کیلئے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی،

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ جولائی 2015میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم بعد میں سابق امریکی صدرٹرمپ نے یکطرفہ طورپرمعاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔

The post ایران کا یورینیم افزودگی کیلیے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے