English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن: آذربائیجانی سفارت خانے پر حملہ

القمر

لندن میں متعین  آذربائیجانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے۔

 آذربائیجانی امور خارجہ کے مطابق، ایک   گروپ نے لندن میں ہمارے سفارت خانے پر حملے  کی کوشش کی ، عمارت کی بالکونی  پر مذہبی پرچم لہرائے اور بنیاد پرستانہ نعرے بازی  کی ۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مقامی پولیس کی مداخلت  کے بعد  گروپ کے بعض ارکان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سفارتی عملہ محفوظ رہا  ہے۔

 اس واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

 بیان میں  برطانوی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ویانا معاہدے کے تحت سفارت خانوں اور ان کے عملے کی سلامتی کو یقینی بنائیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے