English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق فواد چوہدری کا بیان گمراہ کن ہے، الیکشن کمیشن

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نائب صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کئے حقائق کے برعکس اور گمراہ کن بیان ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابقہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفی موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسپیکر کی جانب سے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے جن کو ضابطہ کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈیول جاری کر دیا گیا، آئین کے مطابق کمیشن 60 دن کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے جب بھی استعفی موصول ہوں گے اس پر قانون اور ضابطے کے مطابق عمل کیا جائے گا، اگر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفی موصول ہی نہ ہو تو منظور کرنے کا نہ تو سوال پیدا ہوتا ہے نہ ہی الیکشن کمیشن اس کا مجاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے