English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

القمر

کیف: روس کی جانب سے جنوب مشرقی یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین پر بمباری سے 470 یوکرینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی میڈیا نے یوکرین میں اب بھی 3 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے اب تک ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی ہے۔

یوکرینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

The post روس کا یوکرین پر حملے میں 80 غیر ملکی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے