اسرائیلی فوجیوں کی غزہ پر جارحیت میں تیزی آگئی، مسلسل دوسرے روز جاری فضائی حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ پرتشدد کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ غزہ میں جمعہ کے روز سے جاری تازہ ترین اسرائیلی جارحیت کے دوران 253 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامک جہاد تحریک (پی آئی جے) نے آج اپنے ایک بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

