ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹھویں جماعت کے طالب علم نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

گجرات: فتوپورہ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنی سائیکل ڈاکو کے آگے پھینک کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے فتوپورہ میں پیش آیا جہاں ایک نوعمر طالب علم نے ہمت و بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔

بچے نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل سے سائیکل ٹکرا دی۔

انٹرنیٹ پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتاری سے فرار ہونے والا ڈاکو سائیکل ٹکرانے سے منہ کے بل گر پڑا اور بائیک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بہادر طالب علم نے ڈاکو کے گرنے کے بعد اپنا بستہ چھوڑ کر ملزم کو پکڑنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا۔

ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر بچے کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا جب کہ اہل محلہ نے بچے کو نئی سائیکل کا بھی تحفہ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں