English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔50

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام ‘چشمہ شفاء’ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "پاوں کی بدبو اور اس کا گھریلو علاج”۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ گھر میں موجود چیزوں کے ساتھ اس مسئلے   پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

1۔ لیموں کا رس

ایک ٹب میں ایک گلاس لیموں کا رس انڈیلیں اور اس میں اتنی مقدار میں پانی ڈالیں کہ جو آپ کے پیروں کے اوپر تک آ جائے۔ اس پانی میں 20 منٹ تک پاوں ڈبوئے رکھیں۔

 

2۔ لیموں کا چھلکا

پیروں کو متواتر شکل میں لیموں کا چھلکا مل کر دھونا بھی بدبو کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

3۔ایپسم نمک

ایک ٹب میں ایک چائے کا کپ ایپسم نمک ڈالیں اور کچھ مقدار میں نیم گرم پانی شامل کریں۔ اس آمیزے میں پیروں کو 30 منٹ تک بھگوئے رکھیں۔ بعد ازاں پیروں کو تولیے سے خشک کر کے موئسچرائزنگ کریم لگا لیں۔

 

4۔ پاوڈر

پاوڈر بھی پاوں کی بُو سے نجات پانے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔ پاوڈر پیروں پر نہایت درجے مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ یہ، نہ صرف پیروں میں پسینے کا سدّباب کرتا ہے بلکہ خارش اور سرخی  سے بھی بچاتا ہے۔

 

5۔ تین تیلوں کا آمیزہ

  • لیونڈر اسینشیئل آئل
  • ٹی ٹری اسینشیئل آئل
  • اوکلپٹس اسینشیئل آئل

تینوں تیلوں سے تین تین قطرے ایک ٹب میں ٹپکائیں اور اس میں نیم گرم پانی شامل کر کے 20 منٹ تک پیروں کو بھگوئے رکھیں۔

 

6۔نارمل چائے یا سبز چائے

2 گلاس پانی میں دم شدہ معمول کی چائے یا سبز چائے کو ٹب میں انڈیلیں اور اس میں کچھ مقدار میں نیم گرم پانی شامل کریں۔ پیروں کو 20 منٹ تک اس آمیزے میں ڈبوئے رکھیں۔

 

7۔ جئی کا  فلیک دلیہ یا آٹا

جئی کے فلیک دلیے کو پانی میں بھگوئیں اور نرم ہونے پر پیروں پر ملیں۔ کچھ دیر تک ملنے کے بعد پیروں کو دھو کر موئسچرائزنگ کریم لگا لیں۔

 

8۔ سرکے والا پانی

2 چائے کے کپ سیب کا سرکہ لیں اور اسے ایک لیٹر پانی میں ملائیں۔ پیروں کو کچھ دیر تک اس پانی میں ڈبوئے رکھیں۔

 

9۔ کاربونیٹ

ایک ٹب میں ایک لیٹر پانی لیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ کاربونیٹ شامل کر کے پیروں کو کچھ دیر کے لئے اس میں بھگوئے رکھیں۔

 

10۔اخروٹ کے پتّے

2 کھانے کے چمچ اخروٹ کے خشک پتّے لیں اور 2 لیٹر پانی میں شامل کر کے اُبالیں۔ پانی نیم گرم حالت میں آنے پر نصف گھنٹے تک پیروں کو اس میں ڈبوئے رکھیں۔ فوری اثر دیکھنے کے لئے اس طریقے کو متواتر 7 دن تک دوہرائیں۔ اس کے بعد 2 دن میں ایک دفعہ اور  ایک ہفتے بعد ایک ماہ تک ہفتے میں 3 دفعہ اس طریقے کو استعمال کریں۔

 

11۔ ساج کی چائےا ور پودینہ

2 لیٹر پانی میں ایک کھانے کا چمچ ساج کی چائے  کو دم دیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ پودینہ شامل کریں۔ اس پانی میں 15 منٹ تک پیروں کو بھگوئے رکھیں۔ ہر شام یا پھر ہفتے میں 4 دفعہ اس عمل کو دوہرائیں۔

 

12۔مہندی

مہندی پیروں کی صحت کے لئے نہایت مفید چیز ہے۔ اس کا استعمال نہ صرف پیروں کی بُو سے نجات دیتا ہے بلکہ پیروں کے زخموں کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔

 

13۔ نمک

ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں نمک شامل کر کے پیروں کو اس میں ڈبوئیں۔ ہفتے میں ایک دفعہ اس طریقے کا استعمال پیروں کی صحت کے لئے نہایت مفید ثابت ہو گا۔

 

14۔ اسینشیئل تیلوں کا آمیزہ

8 قطرے میڈیکل مِنٹ اسینشیئل آئل، 8 قطرے اجوائن اسینشیئل آئل اور ایک کھانے کا چمچ نمک ایک ٹب میں ڈالیں اور اوپر سے نیم گرم پانی شامل کر لیں۔ پیروں کو 30 منٹ تک اس آمیزے میں بھگوئے رکھیں۔

 

15۔ پیروں کی کریم

  • 12 قطرے اوکلپٹس اسینشیئل آئل
  • ایک چائے کا چمچ گندم کا تیل
  • ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل
  • ایک کھانے کا چمچ بادام کا تیل

تمام لوازمات کو ایک گہرے رنگ کی شیشے کی شیشی میں ڈال کر ملائیں اور 3 دن تک رات کو سونے سے قبل پیروں پر ملیں۔

 

16۔ جوتوں کے اندر معدنی سوڈا ڈالیں اور ایک دن تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ اس طرح جوتوں کے اندر جراثیم کا اور پسینے کے بُو کا خاتمہ ہو جائے گا اور پاوں زیادہ صحت مند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے