ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس۔یوکرین مذاکراتی عمل میں ترکی کا کردار اہم ہے: کریملن

 کریملن کے صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ روس جنگ کے  بعد مذکراتی مراحل میں ترکی اہم کردار بنھا رہاہے۔

 پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں  سے بات چیت میں کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے روسی صدر پوتین اور یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان استنبول میں ملاقات کی تجویز پیش کی ہے، صدر ایردوان کا دونوں ملکوں کے درمیان بین الوفود مذاکراتی مراحل میں کردار اہم رہا ہے۔

 پیسکوف نے کہا کہ  صدر ایردوان بحالی امن کی خاطر کوششیں کر رہے ہیں البتہ  یوکرینی وفد منظر عام سے غائب ہے جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل جمود کا شکار ہے۔

ترکی اور روس کے مابین مقامی کرنسیوں میں تجارت کا حوالہ دیتےہوئے پیسکوف نے کہا کہ اس وقت امریکی ڈالر زر مبادلہ کا بھروسہ مند ذریعہ نہیں  رہا، متعدد ممالک اس وقت  ڈالر میں تجارت کو کم کرتےہوئےاپنی اپنی کرنسیوں میں لین دین کے خواہاں ہیں، ترکی بھی  اس کی مثال ہے جو کہ  گیس کی تجارت میں ادائیگی کا کچھ حصہ روسی روبل میں کرنے پر متفق ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ہم تجارت میں روسی روبل کی قدر میں اضافے کی امید رکھتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں