ترک ضلع بتلیس میں 520 حفاظتی اہلکاروں کی شرکت سے ایرین محاصرہ 32 آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
امور داخلہ کے مطابق، علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کا ملک سے صفایا کرتےہوئے خطے کو دہشتگردی سے پاک بنانے کے مقصد پر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اس آپریشن میں ضلعی جینڈرمیری وان جینڈرمیری کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرے گی جس میں جینڈرمیری کی خصوصی ٹیموں،کمانڈوز اور دیگر حفاظتی اہلکاروں سمیت520 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
اس آپریشن کے پہلے روز ہی دہشتگردوں کی چار پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں۔
