English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ غزہ کی صورتِحال سے متعلق ٹیلی فونک رابطہ

القمر

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے غزہ پر تین روزہ اسرائیلی حملوں کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کا جائزہ  پیش کیا ہے۔

مصری ایوان صدر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم لاپڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

ٹیلی فونک رابطے  میں سیسی نے غزہ میں موجودہ امن کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ایسی کوشش کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کشیدگی کا باعث بن سکتی  ہو۔

انہوں نے کہا کہ  ان کا ملک غزہ کی صورت حال پر قابو پانے اور تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

 سیسی نے لاپڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں حالات زندگی کو بہتر بنانے اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے۔

لاپڈ نے خطے میں جنگ بندی میں کامیاب ثالثی کے لیے مصر کی  کوششوں  کی تعریف  کی ہے۔

جمعہ کو اسرائیل نے غزہ میں اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے اہداف پر  حملے کی تیاریوں میں مصروف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے آپریشن  شروع کیا تھا۔

ان حملوں کے بعد غزہ سے اسرائیل کی سمت میں راکٹوں کا ایک سلسلہ چلایا گیا۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 14 بچوں اور 4 خواتین سمیت 44 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ اسرائیل    کے کسی  جانی نقصان  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مصر کی ثالثی میں فریقین کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی پر  7 اگست  سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے