ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ساتھی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.

اس بات کی اطلاع پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔

مراد سعید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے خبردار کر رہا تھا کہ ہمیں پھر سے ایندھن بنایا جا رہا ہے۔ لیکن میڈیا اور امپورٹڈ حکومت خاموش رہی۔ امریکی غلاموں کی خاموشی بے سبب نہیں ہے۔ انہوں نے خود یہ نیا کھیل شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا یہ امپورٹڈ حکومت شریک جرم ہے لیکن میرے لئے میڈیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر تھی۔ اب منصوبہ تو بے نقاب ہو چکا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں