سوئٹزرلینڈ نے یوکرین روس جنگ کے بعد خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے ترکی کے تعاون سے اناج کی کھیپ کی روانگی کو سراہتے ہوے اییک بیان جاری کیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ، یوکرین سے ترکی کو 12 ہزار ٹن اناج کی کھیپ کے ترکی پہنچنے پر خیر مقدم کرتا ہے۔
بیان میں میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ اسود گرین انیشیٹو کا نفاذ عالمی غذائی تحفظ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہےاور ضرورت مند کمیونٹیز کو بہت زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی سرپرستی میں، 22 جولائی کو استنبول میں ترکی، روسی فیڈریشن، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان یوکرینی بندرگاہوں سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ کھیپ کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی کھیپ یکم اگست کو روانہ ہوئی تھی جبکہ اب تک 305,458 ٹن اناج کو یوکرین کی بندرگاہوں سے باسفورس اور وہاں سے لبنان، آئرلینڈ، انگلینڈ، اٹلی اور چین کے لیے بحفاظت روانہ کردیا گیا ہے۔
