ترکی سے جنوری سے جولائی کے عرصے میں چائے کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13 ملین 173 ہزار 736 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) بورڈ کے وائس چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ ترکی نے اس سال کے پہلے 7 مہینوں میں 100 ممالک کو چائے برآمد کی ہے۔
گردوان نے بتایا کہ 4 ہزار 94 ٹن چائے کی برآمد سے 13 ملین 173 ہزار 736 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔
گردوان نے کہا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2 ہزار 820 ٹن چائے برآمد کی گئی اور اس کے عوض 11 ملین 151 ہزار 971 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چائے کی برآمدی مقدار میں 45 فیصد اور قدرو قیمت میں 18 فیصد کا اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی وہ 3 ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ چائے برآمد کی گئی۔ بیلجیئم کو ملین 206 ہزار 206 برطانیہ کو 1 ملین 704 ہزار 697 اور جرمنی کو 1 ملین 622 ہزار 582 ڈالر مالیت کی چائے فروخت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمد کیے جانے والے ممالک کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چائے ہنگری، کیمرون اور ایسٹونیا کو بھی فروخت کی گئی ہے ۔
