صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش سے متعلق کہا کہ بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام ہماری سرحدوں کے اندر ہو رہا ہے۔ جس کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
صدر ایردوان نے مرسن کی بندر گاہ طاش اجو میں عبدالحمید خان ڈرلنگ بحری جہاز کو اپنے پہلے سفر پر روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا عبدالحمید خان ڈرلنگ جہاز توانائی کے شعبے میں ترکی کے نئے وژن کی علامت ہے۔ اب ہم اپنے 4 ڈرلنگ جہازوں اور 2 زلزلہ تحقیقی جہازوں کے ساتھ اس علاقے میں کام کر رہے ہیں ۔”
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو اگلے سال قوم کے استعمال کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جناب ایردوان نے کہا، "ہم بحیرہ اسود کی گیس کے پہلے مرحلے کے لیے درکار 10 کنوؤں میں کام مکمل کرنے اور یہاں سے 2023 میں اپنی قوم کی خدمت میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔”
بحیرہ روم میں کھدائی کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ "بحیرہ روم میں تلاش اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں ہمارے دائرہ اختیار میں ہیں۔ ہمیں اس کے لیے کسی سے اجازت یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔”
