English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

القمر

 واشنگٹن: ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مارا جس کے دوران اہلکاروں نے رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے ایک الماری کو توڑ ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ، تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار اہم دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تلاشی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو چھاپے کی اطلاع کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں موجود تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانچ میں ڈرامائی طور پر اضافہ اس وقت ہوا جب وہ 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب کی تیاری کر رہے ہیں۔

 سابق صدر ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ ہماری قوم کے لیے تاریک وقت ہے، اس طرح کا حملہ صرف تیسری دنیا کے ممالک میں ہو سکتا ہے۔

 دوسری جانب امریکہ کے محکمہ نیشنل آرکائیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سے 15 باکس قبضے میں لیے ہیں جن میں خفیہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ امریکی صدور قانون کے مطابق اپنے تمام خطوط، کام کے دستاویزات اور ای میلز کو نیشنل آرکائیوز میں منتقل کرنے کے پابند ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے کئی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر پھاڑ دیا تھا۔

The post ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے