English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس اور ایران کی قربت عالمی برادری کے عظیم خطرہ ہے، امریکہ کا دعویٰ

القمر

امریکہ نے  ایران کے روسی ساختہ "خیام” نامی  سیٹ لائٹ کو خلا میں چھوڑے جانے کے بعد  اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ  ایران اور روس کے درمیان بڑھنے والا تعاون عالمی برادری کے لیے  ایک سنگین  خطرہ تشکیل دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انادولو ایجنسی کو ای میل کے ذریعے  اپنے بیان میں کہا ہے  وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ روس نے "ایران  کے نام پر جاسوسی کی اعلی صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ”  خلا میں بھیجا ہے۔

امریکی ترجمان  کا کہنا ہے کہ روس  اور ایران اتحاد میں مضبوطی  کو پوری دنیا کی جانب سے  ایک عظیم سطح کے خطے کی نگاہ سے دیکھنا  چاہیے۔

یاد رہے کہ قزاقستان  کی قاز ٹیک نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق خیام سیٹ لائٹ کو کل  مقامی وقت کے مطابق   صبح 11 بجکر 52 منٹ پر  بائے کونر خلائی اسٹیشن سے روسی سویوز راکٹ   کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ایران نے  مذکورہ  سیٹ لائٹ کے ساتھ روسی ساختہ  16 چھوٹے  مواصلاتی سیارے  بھی خلا  میں  چھوڑے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے