English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو ترک کمپنیاں موصل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مرمت کا کام کریں گی

القمر

اطلاع کے مطابق  دو ترک کمپنیاں عراق کے شہر موصل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی مرمت کریں گی۔

موصل کے گورنر  نجم الجبوری نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ موصل ہوائی اڈے کی مرمت کا کام "ٹی اے وی ہوائی اڈے اور 77 تعمیرات” کی بین الاقوامی تجربہ کار شراکت داری  کمپنی  کو دیا گیا ہے۔

نجم الجبوری  نے کہا کہ موصل ایئرپورٹ، جو پہلے  ڈومیسٹک  پروازوں کے لیے استعمال ہوتا تھا، کو بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اوراس سلسلے میں  کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدہ  طے کیا گیا ہے۔

موصل کے گورنر نے مزید کہا کہ مرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا اور یہ ہوائی اڈہ موصل اور پورے عراق کے لیے دنیا کا گیٹ وے ہو گا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے