English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 یونان کو یورپی یونین کے سرویلیئنس فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان

القمر

 برسلز: یونان کو 12 سال بعد یورپی یونین کے “انہانسڈ سرویلنس” فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،یونان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ یونان کو 20اگست سے یورپی یونین کے “انہانسڈ سرویلنس”فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،

اس اقدام سے ملک کو اپنی بہتر معاشی پالیسی ترتیب دینے کی آزادی میسر آجائے گی،انہوں نے کہا کہ 12سال کے بعد ہمارے ملک کیلئے ایک مشکل باب بند ہونے جا رہا ہے،

یونان اب یورپین نارملٹی کی طرف لوٹ رہا ہے اوریونان کیلئے یورو زون سے استثنی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے،یونانی سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کے طریقے بتانے پر شہری انتظامیہ پر برس پڑے،

انہوں نے کہا کہ یونان کی جانب سے پالیسیوں میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے تمام شرائط پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کے نائب صدر کی جانب سے ایک خط کے ذریعے یونان کو سرویلنسفریم ورک سے خارج کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

The post  یونان کو یورپی یونین کے سرویلیئنس فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے