ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت نے ٹرمپ کی رہائش گاہ کے لیے سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام کردیں

واشنگٹن: ایک امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماراے لاگو رہائش گاہ کے لیے جاری سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔

یہ اقدام پیر کو فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے “چھاپے” کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کے اہلکاروں کو کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی فزیکل دستاویزات کے علاوہ قومی دفاعی معلومات یا کلاسیفائیڈ مواد ضبط کرنے، اپنے پاس رکھنے یا منتقلی کا اختیار دیا گیاتھا۔

وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کو ٹرمپ کی صدارت کے دوران تیار کردہ کسی بھی سرکاری ریکارڈ اور کسی بھی حکومت اور /یا صدارتی ریکارڈ میں تبدیلی، تلفی، یا چھپائے جانے کے بارے میں کسی بھی ثبوت، یا کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی دستاویز کواپنے قبضے میں لینیکی اجازت دی گئی تھی۔

The post عدالت نے ٹرمپ کی رہائش گاہ کے لیے سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام کردیں appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں