English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 روسی اور فلسطینی دفاعی حکام کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر تبادلہ خیال

القمر

ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر  ماسکو میں موجود  فلسطینی فوجی جنرل  اور  روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترک میڈیا کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔

 دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کیساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022سے علیحدہ ہوئی ہے ،روس  فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعوی کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

The post  روسی اور فلسطینی دفاعی حکام کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر تبادلہ خیال appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے