واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے انہیں امریکی ریاست کی بنیادوں کےلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ری پبلکن حامی شدت پسند ہیں جو ہماری ریاست کی بنیادوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں جن سے مساوات اور جمہوریت کو خطرہ ہے اور اگر ہم اس بات کو نہیں سمجھیں گے تو خود اپنا نقصان کریں گے۔
بائیڈن نے کہا کہ ریاست فلاڈیلفیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے ٹرمپ کے امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں کے نظریے کو اپنانے والے ان ریپبلکنز پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ غصے کو گلے لگاتے ہیں، وہ افراتفری میں پروان چڑھتے ہیں، وہ سچ کی روشنی میں نہیں بلکہ جھوٹ کے سائے میں رہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کیپیٹل ہل پر گزشتہ سال ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے علاوہ سخت گیر قدامت پسندوں کی طرف سے اسقاط حمل کے حقوق پر ملک گیر حملے کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ مانع حمل سے لے کر ہم جنس شادی تک دیگر آزادیوں کے چھینے جانے کے خدشات ہیں اور ری پبلکن کی ماگا فورسز اس ملک کو پیچھے لے جانے کے لیے روبہ عمل ہیں۔
The post بائیڈن نے ٹرمپ کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیدیا appeared first on Daily Jasarat News.
