ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار، ویڈیو وائرل

ایریزونا: امریکا میں ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار پھیل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی اونچی دیوار دیکھی گئی جو 50 میل تک پھیل گئی، دھول کی دیوار کے باعث تقریبا 7 ہزار تعمیرات بجلی سے محروم ہو گئیں۔

https://www.azfamily.com/2022/09/02/dust-seen-near-fountain-hills-storms-head-toward-valley/

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھول کی یہ دیوار بہت بلند تھی، دیوار کی بلندی تقریبا 6000 فٹ تھی جو ایریزونا کے کچھ حصوں پر 104.6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیل رہی تھی۔

دھول کی اس دیوار کو عربی زبان میں حبوب بھی کہا جاتا ہے اور ایریزونا میں دھول کی دیوار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت دیکھی جا رہی ہے۔

The post امریکا میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار، ویڈیو وائرل appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں