ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلام آباد:ہائیکورٹ ، شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

 عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ کونوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ 9اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے شہبازگل کو گرفتار کیا۔ پمز کے سینئرڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے17 اگست کو شہباز گل کا معائنہ کیا۔شہباز گل کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔

 عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں