ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام بنا دی گئی

انقرہ:ترکی میں   دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے یونان میں تخریب کاری کی تربیت حاصل کرنے والے ایک مشتبہ  دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشتبہ شخص کی شناخت حسامیٹن تانریکولو کے نام سے ہوئی ہے اور  اس کاکوڈ نام ڈیل ہے۔

مشتبہ شخص نے یونان کے لاوریون کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی اور وہ  پی کے کے/  کے سی کے  دہشت گرد گروپ کی ہدایات پر میٹروپولیٹن شہروں میں حسلح اور بم حملوں کی تیاری کر رہا تھاکہ مشتبہ شخص کو استنبول اور دیار باقر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ پی کے کے گروپ 35سال سے تر کی کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہا ہے،اس گروپ کو  ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار  دیا ہے ، یہ تنظیم ترکی میں دہشت گردی کی مختلف کاروایوں میںخواتین، بچوں اور شیر خوار بچوں سمیت 40 ہزارسے زاہد افراد موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔

The post  ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام بنا دی گئی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں