English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور اورراولپنڈی کے درمیان دو نئی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ 5روز کے لیے  ملتوی                                                                                                                                        

القمر

 لاہور:ریلوے حکام نے   لاہور ،راولپنڈی کے درمیان دو نئی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ 5روز کے لیے  ملتوی کر دیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حکام نے پیر کی  شام ساڑھے 7 بجے نئی ٹرین ریل کار  کا لاہور اسٹیشن سے افتتاح کرنا تھا جبکہ دوسری نئی ٹرین  کا صبح 6 ستمبر کو لاہور اور راولپنڈی دونوں اطراف سے افتتاح ہونا تھا۔ریلوے حکام نے لاہور اور راولپنڈی کنٹرول آفس کے عملے کو ٹرینیں منسوخ کرنے کے بارے میں اچانک  ہدایات دیں۔

معلوم ہوا ہے  کہ ریلوے حکام نے مسافروں کی کمی اور ڈیزل کے اخراجات پورے نہ ہونے پر لاہور اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا  ان ٹرینوں کے ٹائم پر بھی اختلاف تھا ،جس کو مشورے سے دور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے