English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سیلاب: شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی:صوبہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ شاہ عبداللطیف بھٹائی پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی  کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے